لارڈز ٹیسٹ، کوہلی کو ’ ٹھکانے‘ لگانے کیلئے خفیہ ہتھیار برطانوی ٹیم میں شامل

دورہ بھارت میں ویرات کوہلی کو صفر پر بولڈ کرنے والے معین علی ایک بار پھر بھارتی کپتان کے ‏سامنے ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 11 اگست 2021 14:10

لارڈز ٹیسٹ، کوہلی کو ’ ٹھکانے‘ لگانے کیلئے خفیہ ہتھیار برطانوی ٹیم میں شامل
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اگست 2021ء ) بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے خلاف نیا جال بن دیا گیا۔ اینڈرسن کے بعد معین علی کی صورت ‏میں نیا ہتھیار انگلش ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں ویرات کوہلی کو قابو کرنے کے لیے انگلینڈ ٹیم کی حکمت سامنے آگئی۔ بھارتی کپتان کے لیے خطرہ ‏سمجھے جانے والے جیمز اینڈرسن اور معین علی دوسرے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

انگلش فاسٹ بولر اینڈرسن اور کوہلی کے مابین ہمیشہ سے دلچسپ ٹاکرا ہوا ہے، پہلے ٹیسٹ میں ‏بھی اینڈرسن نے کوہلی کو صفر پر چلتا کیا۔ دورہ بھارت کے دوران کوہلی کو صفر پر بولڈ کرنے والے معین علی بھی ایک بار پھر کوہلی کے ‏سامنے ہوں گے۔ معین علی کی آف سپن ڈیلیوری نے کوہلی کے ہوش اڑا دیے تھے جو ایک یادگار ویڈیو ‏ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات سے شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے خصوصی طور پر ‏معین علی کو شامل کر کے کوہلی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر جب دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی تو اینڈرسن اور معین علی کا کوہلی ‏سے مقابلہ مرکزِ نگاہ ہو گا۔                                                                                                                                       
وقت اشاعت : 11/08/2021 - 14:10:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :