آخری ٹیسٹ،سری لنکا پہلی اننگز میں 421 رنز پر آؤٹ

جمعہ 25 جولائی 2014 20:43

کولمبو(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا کی پہلی اننگز 421 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 98 رنز بنا لئے تھے۔ پروٹیز کو آئی لینڈرز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 323 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ ہاشم آملہ 46 اور ویلیئرز 11رنز بنا کر وکٹوں پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

میچ کے دوسرے روز پروٹیز ٹیم پہلی اننگز کیلئے جب میدان میں اتری تو 13 کے مجموعی سکور پر اس کے اوپنرز وکٹیں گنوا کر پویلین لوٹ گئے۔ یہاں پر فاف دو پلیسز نے کپتان ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن 71 رنز پر لکمل نے پلیسز کی اننگز کا خاتمہ کر کے اہم پارٹنر شپ توڑ ڈالی تاہم ہاشم آملہ سری لنکن باؤلرز کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 421 رنز بنا کر آ?ٹ ہو گئی تھی۔ جے وردھنے نے 165 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ نیروشن ڈکویلا نے ڈیبیو نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا، نیروشن 72 رنز بنا کر دوسرے ٹاپ سکورر رہے۔ سٹین، فلینڈر اور ڈومینی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وقت اشاعت : 25/07/2014 - 20:43:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :