دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین نے تمغوں کی دوڑ میں مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹاپ تھری پوزیشنز پر خواتین کھلاڑیوں کا قبضہ

جمعرات 31 جولائی 2014 16:29

دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین نے تمغوں کی دوڑ میں مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹاپ تھری پوزیشنز پر خواتین کھلاڑیوں کا قبضہ

گلاسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) دولت مشترکہ کھیلوں کا بیسواں ایڈیشن سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں جاری ہے۔ 23 جولائی سے 3 اگست تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 71 ممالک کے 4500 سے زائد کھلاڑی کھیلوں کے 17 مقابلوں میں شریک ہیں۔ ایک ہفتے سے جاری کھیلوں کے زبردست مقابلوں میں تمغوں کی دوڑ میں خواتین نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میڈل چارٹ پر پہلی تینوں پوزیشنز پر خواتین قبضہ کئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کینیڈا کی جمناسٹکس کی کھلاڑی پیٹرییکا زونبک 5 سونے اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی تیراک ایما میکن 4 سونے اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایمانے تیراکی مقابلوں میں دولت مشرکہ کھیلوں کے چار نئے ریکارڈز بھی اپنے نام کئے ہیں۔ انہوں نے سو میٹر فری سٹائل ریلے فائنل میں نیا رولڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔ آسٹریلیا سے ہی تیراک کھلاڑی الیکا کیوٹس 3 سونے اور ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ میڈل ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہیں۔ کھلاڑیوں کے درمیان تمغوں کی دوڑ 3 اگست تک جاری رہے گی۔ -

وقت اشاعت : 31/07/2014 - 16:29:23