قومی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

ہفتہ 2 اگست 2014 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) قومی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ چار ون ڈے اور چار ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 23 اگست، تیسرا 26 اگست جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے 28 اگست کو کھیلا جائے گا، چاروں میچز برسبین میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 30 اگست، دوسرا 31 اگست، تیسرا 3 ستمبر جبکہ چوتھا 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 02/08/2014 - 19:30:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :