قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل نمیبیا روانہ ہوگی

منگل 5 اگست 2014 11:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء)6رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل بدھ کو نمیبیا روانہ ہوگی۔ قومی سکواش ٹیم کے کوچ جمشید گل کے مطابق ورلڈ جونیئر سکواش چمپئن شپ 9 سے 21 اگست تک نمیبیا میں کھیلی جائیگی جس میں شرکت کیلئے 4 کھلاڑیوں سمیت دو آفیشلز جائیں گے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں علی بخاری، طیب اسلم ، عاصم خان اور اسرار احمد جبکہ آفیشلز میں گوگی علاؤالدین کوچ جبکہ عامر نواز بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔

وقت اشاعت : 05/08/2014 - 11:38:54