تیونس نے افریقن باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

پیر 6 ستمبر 2021 16:50

تیونس نے  افریقن   باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی
کیگالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2021ء)تیونس نے ایف آئی بی اے افریقن  باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔ دفاعی چیمپئن تیونس نے  کو روانڈا کے دارالحکومت کیگالی کے کیگالی ایرینا میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے فائنل میں کوٹ ڈی آئوائر کو نہ صرف شکست دی بلکہ ٹائٹل کا کامیاب دفاع بھی کیا۔

(جاری ہے)

تیونس نے حریف کوٹ ڈی آئوائر کو 75 کے مقابلے میں 78 باسکٹ پوائنٹس سے  شکست دے کر  ایف آئی بی اے افریقی باسکٹ بال چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

تیونس کی ٹیم  مسلسل دوسری بار ایف آئی بی اے افریقی باسکٹ بال چیمپئن بن گئی ۔ تیونس نے 41 ریباؤنڈز ، 20 سسٹس اور 12 ٹرن اوورز کے ساتھ گیم جیت لی جبکہ فائنل میں کوٹ ڈی آئیور نے 38 ری بائونڈز ، 14 سسٹس اور 15 ٹرن اوور سکور کیے۔تیونس کے ٹاپ سکورر صلاح میجری نے 22 پوائنٹس کے ساتھ اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 06/09/2021 - 16:50:40