سرفراز احمد کو مقامی لڑکوں کی جانب سے سیریز کھیلنے کی پیشکش

سیفی بھائی سٹار گراؤنڈ آجائیں سیریز کھیلتے ہیں:لڑکوں کی سرفراز کو آفر،ہاں اب یہی رہ گیا ہے: سابق کپتان کا جواب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 ستمبر 2021 16:53

سرفراز احمد کو مقامی لڑکوں کی جانب سے سیریز کھیلنے کی پیشکش
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 ستمبر 2021ء ) سابق کپتان سرفراز احمد کو ان کے رہائشی علاقے میں مقامی لڑکوں کی جانب سے کرکٹ سیریز کھیلنے کی پیشکش ملی۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں سرفراز کو بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر جاتے دیکھا جاسکتا ہے اور موٹر سائیکل پر سوار دو لڑکے ان کے قریب آئے اور ایک مقامی گراؤنڈ میں کرکٹ سیریز کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

لڑکوں نے وائرل ہونے والی ویڈیو میں کہا کہ ’’سیفی بھائی سیریز کھیلیں کیا؟ نیوزی لینڈ کا سکواڈ تو گیا ، سٹار گراؤنڈ آجائیں سیریز کھیلتے ہیں ‘‘۔ سرفراز احمد نے جواب میں کہا کہ ’’ ہاں اب یہی رہ گیا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹی ٹونٹی ٹیم وہی ہے جو انگلینڈ کے خلاف اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلے گی۔                                                                                                  
وقت اشاعت : 09/09/2021 - 16:53:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :