خیبرپختونخوا جشن آزادی سپورٹس گالا 13 اگست سے شروع ہوگا،ذوالفقاربٹ

ہفتہ 9 اگست 2014 21:49

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) خیبرپختونخوا جشن آزادی سپورٹس گالا 13 اگست سے شروع ہوگا ۔جس میں 12 مختلف گیمز شامل ہیں ۔ خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقاربٹ نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن ہمیشہ کی طرح اس سال بھی 14 اگست 2014 کو بھرپور طریقے سے منائے گی ۔ اس حوالے سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاو ر میں اولمپک ہاؤس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ایسوسی ایشن کے صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صوبے کے سطح پر تمام ڈسٹرکٹس میں جشن آزادی کے مناسبت سے سپورٹس کے ٹورنامنٹس منعقد کرائیں ۔ان گیمز کا باضابطہ افتتاح 12 اگست کو ہوگا جبکہ اختتامی تقریب 18 اگست کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر و صدر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ ہونگے سپورٹس گالا میں تائیکوانڈو ، سنوکر ، کراٹے ، ووشو ، جوڈو،،جمناسٹک، سائیکلنگ ، ایتھلیٹکس ،آرچری ، باکسنگ ،کبڈی،بیڈمنٹن ، جوجتسیوسمیت مختلف گیمز شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 09/08/2014 - 21:49:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :