قبل ازوقت پاکستان بلائے جانے پر برہم محمد حفیظ ٹھنڈے پڑ گئے

آل راؤنڈر کو کیریبیئن پریمیئر لیگ چھوڑ کر آنے کی ہدایت کرتے ہوئے تاخیر کی صورت میں نتائج بھگتنے کا کہا گیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 ستمبر 2021 11:21

قبل ازوقت پاکستان بلائے جانے پر برہم محمد حفیظ ٹھنڈے پڑ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2021ء ) نیوزی لینڈ سے سیریز کے لیے قبل از وقت پاکستان بلائے جانے پر برہم محمد حفیظ کا غصہ ٹھنڈا ہوگیا۔ آل راؤنڈر کو کیریبیئن پریمیئر لیگ چھوڑ کر آنے کی ہدایت کرتے ہوئے تاخیر کی صورت میں نتائج بھگتنے کا کہا گیا تھا، انھوں نے رخت سفر تو باندھ لیا مگر بی سی بی کے رویے پر خاصے مایوس تھے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کا ارادہ بھی ظاہر کردیا تھا مگر اب دیگر 4 کرکٹرز کے ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی، لاہور میں رپورٹ کرنے کیلئے تیاری پکڑ رہے ہیں۔

محمد حفیظ نے معاف کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اشارہ دیا ہے کہ اب وہ شاید ہی کوئی دھواں دھار پریس کانفرنس کریں ۔ گزشتہ روز انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ ’’لوگوں کو معاف کردیں تو شاید اللہ بھی آپ کو معاف کردے‘‘۔
                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 11:21:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :