ہربرٹ ہرکاز اور گیل مونفلس نے موزل اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:02

ہربرٹ ہرکاز اور گیل مونفلس نے موزل اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) ہربرٹ ہرکاز نے اینڈی مرے، گیل مونفلس نے نیکلوز باسیلاشویلی، پابلو کارینو بسٹا نے ہولگر رون اور پیٹرگوجووک نے مارکوس گرون کو شکست دے کر اے ٹی پی موزل  اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس کے کانٹے دار مقابلے  فرانس میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ٹاپ سیڈ پولینڈ کے ہربرٹ ہرکاز نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7 اور 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

فرانس کے گیل مونفلس نے جارجیا کے نیکلوز باسیلاشویلی کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کی۔ سیکنڈ سیڈ سپین کے پابلو کارینو بسٹا نے ڈنمارک کے ہولگر رون کو 4-6 ، 6-3 اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں جرمنی کے پیٹرگوجووک نے امریکا کے مارکوس گرون کو 6-3 ، 1-6 اور 3-6 سے زیر کیا۔
وقت اشاعت : 25/09/2021 - 13:02:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :