ثانیہ مرزا اور شوائی جانگ نے اوسٹراوا اوپن ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 18:31

ثانیہ مرزا اور شوائی جانگ نے اوسٹراوا اوپن ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور شوائی جانگ نے اوسٹراوا اوپن ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام اوسٹرا وا اوپن کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور چین کی شوائی جانگ نے بیلاروس کی لڈزیا ماروزیوا اور قزاخستان کی اینا ڈینیلینا کو سخت مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-3 اور 6-10 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ جاپان کی ایری ہوزومی اور ماکوتو نینومیا سے ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/09/2021 - 18:31:51

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments