سعید اجمل سمیت متعدد کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کیلئے اعزازات کا اعلان

بدھ 13 اگست 2014 00:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء)صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی ایڈوائس پرسعید اجمل سمیت متعدد کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کو اعزازات دیئے ہیں ان میں باکسنگ میں عامر اقبال خان،کوہ پیمائی میں ثمینہ بیگ،سنوکر میں محمد آصف اور ٹینس میں عقیل خان ،ہاکی میں منیر ڈار،انور احمدخان اور عبدالوحید کو تمغہ امتیاز،سکواش میں عامر اطلس خان اور سکینگ میں سپاہی میر نواز جونےئر کو تمغہ امتیاز،کرکٹ میں سعید اجمل کو ستارہ امتیاز دیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 13/08/2014 - 00:09:30