بال اتنی زیادہ سپن ہوگی اس کا اندازہ نہیں تھا ، ایسا باؤلنگ سپیل پہلے نہیں دیکھا، مصباح الحق

پیر 18 اگست 2014 13:44

بال اتنی زیادہ سپن ہوگی اس کا اندازہ نہیں تھا ، ایسا باؤلنگ سپیل پہلے نہیں دیکھا، مصباح الحق

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ اتنی زیادہ بال سپن ہوتے پہلے کبھی نہیں دیکھی جبکہ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیو کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز جیت کر مہیلا جے وردھنے کو شاندار الوداعی تحفہ دیا ہے جیت کا کریڈٹ ارنگا ہیراتھ کو جاتا ہے ۔کولمبو ٹیسٹ میں عبرت ناک شکست کے بعد کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کی اس کا کریڈٹ ہیراتھ کو جاتا ہے ہماری بیٹنگ لائن مکمل طورپر فلاپ رہی کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکتا ٹیم ہیراتھ فوبیا کا شکار رہی بال بہت زیادہ سپن ہورہی تھی ہیراتھ نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اتنی زیادہ سپن والی پچ پہلے کبھی نہیں دیکھی ہمارے باؤلرز نے بھی اچھی باؤلنگ کی مگر ہم بیٹنگ میں مکمل طور پر فلاپ رہے ۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے کہا کہ مہیلا جے وردھنے کرکٹ ہسٹری میں لیجنڈکے طور پر جاننے جائینگے ان کا ٹیسٹ کیریئر شاندار تھا شائقین ان کو ون ڈے میں ایکشن میں دیکھیں گے مگر ٹیسٹ میں ان کو بہت زیادہ مس کیا جائے گا وہ ٹیسٹ میں ہمارے مقابلے میں نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں بہترین پرفارمنس دکھا کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے ون ڈے سکواڈ میں نئے کھلاڑیوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے امید ہے ون ڈے سیریز کا رزلٹ ٹیسٹ سے مختلف ہوگا ۔

سری لنکن کپتان اینجلو میتھیو کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ مہیلا جے وردھنے کیلئے بہترین تحفہ تھا ٹیم میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی وہ اچھے کھلاڑی کے ساتھ ساتھ اچھے دوست اور نفیس انسان تھے ان کی قیادت میں بھی کھیلا ہوں وہ بہترین کپتان بھی رہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوری سیریز میں اگر کوئی فرق تھا تو وہ ارنگا ہیراتھ تھا اس نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور سپن کے جادو سے مہمان ٹیم کو پریشان کردیا مہمان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور دونوں ٹیسٹ میچوں میں ہیراتھ کی طرح پوری ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے بیٹنگ میں خامیاں تھی جنہیں ہم ون ڈے میں دور کرلینگے ون ڈے میں چاند نئے کھلاڑی شامل کئے جائینگے امید ہے ون ڈے سیریز کا رزلٹ بھی ٹیسٹ کی طرح ہی ہوگا

وقت اشاعت : 18/08/2014 - 13:44:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :