لالیگا میں بارسلونا، ریو ویلیکانو اور سویلا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

پیر 18 اکتوبر 2021 12:13

لالیگا میں بارسلونا، ریو ویلیکانو اور سویلا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء)سپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں بارسلونا نے ویلینشیا، ریو ویلیکانو نے ایلچے اور سویلا نے سیلٹا ویگو کو ہرا دیا۔ لالیگا کے سنسنی خیز مقابلے سپین میں جاری ہیں۔ کیمپ نو سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں بارسلونا نے ویلینشیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

ممفیس ڈیپے، فلپ کاٹینہو اور اینسو فتی نے ایک، ایک گول کیا۔ ویلکاس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ریو ویلیکانو نے ایلچے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے ماریو ہرنڈیزے اور رینڈی نتیکا نے ایک، ایک گول کیا۔ ایک اور میچ سویلا نے سیلٹا ویگو کو 0-1 سے شکست دی۔ سویلا کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول رافا میر نے سکور کیا۔
وقت اشاعت : 18/10/2021 - 12:13:39