لاہور، سپورٹس بورڈ پنجاب جشن آزادی مقابلے جاری، 250سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا

منگل 19 اگست 2014 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام صوبہ بھر میں جشن آزادی کے مقابلے منگل کے روز بھی جاری رہے جس میں 250سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ساڑھے پانچ ہزار سے زائد شائقین نے مقابلے دیکھے، جشن آزادی کے سلسلہ میں جہلم میں فٹ بال کا میچ پیراں غائب رائزنگ سٹار کلب اور اتحاد سپر جناح کلب کے درمیان ہوا جو کہ برابر رہا، بیڈ منٹن کے مقابلے میں عبداللہ اور اسکے ساتھی کامیاب رہے، اٹک میں کرکٹ ٹیپ بال کا میچ الحسن کرکٹ کلب نے گولڈن کرکٹ کلب کو ہرا کر جیت لیا، کرکٹ ٹیپ بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ میں سردار الیون، نیازی الیون، ینگ سٹار اور عادل الیون نے اپنے اپنے میچ جیت لئے، چکوال میں سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا جس میں تیکوانڈو کے مقابلے میں تلہ گنگ ٹائیگر کلب اور بیڈمنٹن کے مقابلے میں شائنگ سٹار بیڈ منٹن کلب کامیاب رہے، ننکانہ صاحب میں کبڈی کے میچ میں پاکستان واپڈا نے پاک آرمی کو شکست دیدی،منڈی بہاء الدین میں بیڈمنٹن کے مقابلوں میاں افتخار، محمد بلال، اویس احمد، خالد جونیئر اور محمد سرفراز کامیاب رہے، اوکاڑہ میں رسہ کشی کے مقابلے میں دیپالپور لائنز نے رینالہ خورد ٹائیگرز کو شکست دیدی، پاکپتن میں کرکٹ کا میچ مون کرکٹ کلب نے نائن کرکٹ کلب کو ہرا کر جیت لیا، ہاکی کے میچ میں سپورٹس ہاکی کلب عارفوالہ کامیاب رہا، خان پور میں ہاکی کا فائنل سٹی ہاکی کلب نے افغان ہاکی کلب کو شکست دیکر جیت لیا، صادق آباد میں ہاکی کا فائنل شاہین ہاکی کلب نے جیت لیا،فائنل میں سونا ہاکی کلب کو شکست ہوئی، والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ینگ فائٹر کلب نے ایور گرین کلب کو مات دیدی۔

وقت اشاعت : 19/08/2014 - 20:45:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :