جناح پولوفیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء میں (کل)دومیچز کھیلے جا ئیں گے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) جناح پولوفیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء میں کل بروز (جمعہ ) کودومیچز کھیلے جا ئیں گے جس کے بعد دونوں فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ آج 22 اکتوبر بروز جمعتہ المبارک کو دوپہر اڑھائی بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ ایف سی پولو سے ہوگا جبکہ دوپہر ساڑھے تین بجے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کا مقابلہ ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس سے ہوگا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جناح پولو فیلڈز میجر (ر) بابر محبوب اعوان نے سپانسرز گوبیز پینٹس کے سی ای او عمر آصف کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دو ہفتوں کیلئے ٹورنامنٹ سپانسر کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں ابراہیم سلطان، محسن عطا کھوسہ، میر حذیفہ احمد اور راجہ جلال ارسلان، ایف سی پولو ٹیم میں کیپٹن ارسلان ، حوالدر ضیاء االرحمان، نائب صدوبیدار اسرار ولی اور حوالدار شہزاد احمد ،ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل میں عثمان عزیز انور، علیم یار ٹوانہ، میر شعیب احمد اور ثاقب خان خاکوانی جبکہ ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس میں فیصل شہزاد، صوفی محمد ہارون، اور راجہ ارسلان نجیب شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 22/10/2021 - 00:10:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :