بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر قومی فٹبال ٹیم کو مبارکباد

جمعرات 21 اگست 2014 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) پاکستان قومی فٹبال ٹیم کی بھارت کے خلاف دو گول سے کامیابی اور گول اوسط کی بنیاد پر سیریز جیتنے پر کراچی یونائیٹڈ فٹبال فاؤنڈیشن کے چیف کوچ ارشد جمال‘عدیل رزکی اور کے یو یوتھ اکیڈمی کے کوچز شہزاد اور نسیم نے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے انہوں نے قومی ٹیم کے کوچ محمد شملان‘کوچ حسن بلوچ اور گول کیپر کوچ زاہد تاج کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم نے اپنی کامیابی سے بھارت کی سرزمین پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کرکے پاکستانی قوم کو ایک ایسی خوشی دی ہے جسے الفاظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر ہیڈ کوچ محمد شملان‘کوچ حسن بلوچ‘گول کیپر زاہد تاج اور کپتان کلیم اللہ کے ساتھ ساتھ پوری قومی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری یہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی سے مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔

وقت اشاعت : 21/08/2014 - 19:49:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :