ناصر جمشید بر طانیہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر سے رشتہ ازدواج سے منسلک

پیر 25 اگست 2014 16:37

ناصر جمشید بر طانیہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر سے رشتہ ازدواج سے منسلک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین ناصر جمشید بر طانیہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔برطانیہ کے شہر بر منگھم میں ہونے والی نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی۔

(جاری ہے)

اوپننگ بلے باز کا نکاح پاکستانی نڑاد برطانوی ڈاکٹر سمیرہ افضل سے ہو ا ہے۔ نکاح کی تقریب میں ناصر جمشید کے اہلخانہ شریک نہ ہو سکے۔ناصر جمشید کے خاندانی ذرائع کے مطابق یہ ناصر جمشید کی پسند کی شادی ہے۔ شادی کی باقاعدہ تقریب لاہور میں چھ ستمبر کو ہو گی۔ جس میں ساتھی کرکٹرز اور ناصر جمشید کے اہلخانہ شریک ہوں گے۔

وقت اشاعت : 25/08/2014 - 16:37:36