شنیرا کے ٹوئٹر فالوورز ایک ملین ہوگئے

ہفتہ 13 نومبر 2021 22:27

شنیرا کے ٹوئٹر فالوورز ایک ملین ہوگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2021ء) سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بٴْلند کرنے والی شنیرا اکرم سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود شنیرا اکرم کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔شنیرا کے ٹوئٹر فالوورز ایک ملین ہوگئے شنیرا اکرم کو اٴْن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد شنیرا اکرم بھی اٴْن شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو ٹوئٹر پر مقبول ہیں۔شنیرا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اٴْنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 210 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں مشہور شخصیات سمیت اٴْن کے قریبی عزیز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شنیرا نے سال 2013 میں ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا، اس کے علاوہ شنیرا جس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ متحرک رہتی ہیں وہ ٹوئٹر ہی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ٹوئٹر پر عالیہ نامی صارف نے شنیرا اکرم کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا اور پاکستانیوں سے سوال کیا تھا کہ ’آخر شنیرا کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد ایک ملین یا اس سے زائد کیوں نہیں ہی ‘صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ارسلان نامی ٹوئٹر صارف نے کہا تھا کہ ’ہم سب مل کر شنیرا کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد ایک ملین تک پہنچاتے ہیں۔‘ٹوئٹر صارف نے کہا تھا کہ ’ہمیں جلد از جلد یہ کام کرنا ہوگا۔‘
وقت اشاعت : 13/11/2021 - 22:27:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :