ورلڈ کپ کھلانا ہے تو ابھی ٹیم کا حصہ بنایا جائے،شعیب ملک

بدھ 27 اگست 2014 13:24

ورلڈ کپ کھلانا ہے تو ابھی ٹیم کا حصہ بنایا جائے،شعیب ملک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء)سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے قومی ٹیم میں اپنی واپسی کو مشرو ط قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ٹیم انتظامیہ مجھے ورلڈ کپ کھلانا چاہتی ہے تو ابھی سیٹیم کا حصہ بنائے۔ 32سالہ آل راؤنڈر نے کہا کہ میری کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔میں نے کیریبین لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔اب چیمپنیز لیگ کے لئے پہلے سری لنکا اور پھر بھارت جارہا ہوں۔

مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ ورلڈ کپ ضرور کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اگر ٹیم انتظامیہ مجھے ورلڈ کپ کھلانا چاہتی ہے تو ابھی سے ٹیم میں شامل کرے تاکہ میں تیار ہوسکوں۔تاہم اگر مجھے ٹیم انتظامیہ نے ورلڈ کپ پلان میں شامل نہیں کیا ہے تو میں اپنی قسمت ورلڈ کپ کے بعد آزمانا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

اس دوران میں دنیا کی مختلف لیگز میں کھیلوں گا۔شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم میں مجھے درست استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ کسی میچ میں پوری طرح شریک نہ ہوسکا۔اب ٹیم انتظامیہ کی مرضی لیکن اپنی شرائط کے مطابق پاکستان ٹیم میں کھیلوں گا تاکہ مجھے اپنی صلاحیتوں کا آزمانے کا بھرپور موقع ملے۔شعیب ملک نے کہا کہ چیمپئنز لیگ میں ہوبارٹ کی ٹیم کے لئے کھیلوں گا۔ بھارت کا ویزہ لینے جارہا ہوں۔9ستمبر کو تر بیتی دورے پر کولمبو جارہا ہوں۔ٹورنامنٹ سے قبل 11,12,13 ستمبر کو کولمبو میں پریکٹس میچ کھیلوں گا۔ جہاں سے موہالی میں لیگ کے میچ کھیلوں گا۔

وقت اشاعت : 27/08/2014 - 13:24:15