فٹنس بہتری کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ

ایک ماہ کے فٹنس اور سکلز کیمپ میں ایک وقت میں 15،15خواتین کرکٹرزشرکت کریں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 مئی 2024 16:00

فٹنس بہتری کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مئی 2024ء ) قومی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے بعد خواتین کی کرکٹ ٹیم کو بھی فٹنس بہتر بنانے کے لیے جولائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ خواتین کرکٹرز کاکول اکیڈمی کے انسٹرکٹرز سے ٹریننگ حاصل کریں گی۔ ایک ماہ کے فٹنس اور سکلز کیمپ میں ایک وقت میں 15،15 خواتین کرکٹرزشرکت کریں گی۔

پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے ان پر کام کرنا ضروری تھا، ہر ریجنل اکیڈمی میں سکلز اینڈ کنڈیشننگ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تانیہ ملک نے کہا کہ کاکول میں اور ایبٹ آباد میں سکلز کیمپ ایک ساتھ چلیں گے۔ پہلے 15 دن جو لڑکیاں فٹنس کیمپ میں شرکت کریں گی اسی دوران دیگر 15 لڑکیاں ایبٹ آباد میں سکلز کیمپ میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

تانیہ ملک نے کہا کہ 15 دن کے بعد فٹنس کیمپ کی لڑکیاں سکلز کیمپ اور سکلز کیمپ کی لڑکیاں فٹنس کیمپ جوائن کرلیں گی۔ ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ روانہ ہوجائے گی۔ وہا ں سیریز کے اختتام کے بعد کھلاڑیوں اور کوچز کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی کوچ کی تقرری چیئرمین محسن نقوی سے مشاورت کے بعد کی جائے گی۔                                                                         
وقت اشاعت : 02/05/2024 - 16:00:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :