سپورٹس بورڈ پنجاب جشن آزادی مقابلے، اٹک میں فٹ بال ٹورنامنٹ الفتح گرین کلب نے جیت لیا

بدھ 27 اگست 2014 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء ) جشن آزادی کے سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام صوبہ بھر میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں،بدھ کے روز 2سو سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا، ساڑھے تین سے زائد شائقین نے مقابلے دیکھے، تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں انٹر تحصیل کبڈی ٹورنامنٹ میں بہاولنگر تحصیل نے فورٹ عباس تحصیل کو شکست دیدی، انٹر تحصیل دیسی کشتیوں کے مقابلے میں 30کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں عابد علی، زاہد علی اور محمد عاشق کامیاب رہے، خان پور میں انٹر تحصیل ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں 12کھلاڑیوں نے حصہ لیا، 75کلوگرام سے زائد کی کیٹیگری میں حسن ،75کلوگرام میں اشفاق اور 70کلوگرام میں ابوبکر بلوچ فاتح رہے، جہلم میں بھی ویٹ لفٹنگ کے مقابلے منعقد کئے گئے، ان میں28کھلاڑیوں نے حصہ لیاان میں سے عمر، ندیم خالق اور آفتاب نے کامیابی حاصل کی، اٹک میں فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں الفتح گرین فٹ بال کلب نے ہما وائٹ فٹ بال کلب کو شکست دیدی،ساہیوال میں باسکٹ بال کا میچ شوکت باسکٹ بال کلب نے احمد باسکٹ بال کلب کو شکست دیکر جیت لیا۔

وقت اشاعت : 27/08/2014 - 20:45:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :