تاحیات پابندی کا شکار دنیش کنیریا کے ساتھ میچ کھیلنے پرعبد الرزاق نے پانچ لاکھ جرمانہ ادا کر دیا

بدھ 27 اگست 2014 20:45

تاحیات پابندی کا شکار دنیش کنیریا کے ساتھ میچ کھیلنے پرعبد الرزاق نے پانچ لاکھ جرمانہ ادا کر دیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء)مایہ ناز آل راؤنڈ ر عبد الرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پانچ لاکھ روپے جرمانے کی رقم ادا کر دی ، عبد الرزاق پر دنیش کنیر یا کے ساتھ امریکہ میں ایک نمائشی میچ میں شرکت پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کرکٹر عبد الرزاق سمیت چار کھلاڑیوں وہاب ریاض ‘ فواد عالم ‘ ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن نے میچ فکسنگ کیوجہ سے تاحیات پابندی کے شکار دنیش کنیریا کے ساتھ امریکہ میں کھیلے جانے والے نمائشی میچ میں شرکت کی تھی جس پر پی سی بی نے انتخاب عالم‘ کرنل (ر) اعظم خان اور عثمان واہلہ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے سماعت کے بعد کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کئے تھے ۔

بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے چار کرکٹرز کی تنخواہوں سے جرمانے کی مد میں رقم کی کٹوتی کر لی تھی جبکہ عبدالرزاق نے پی سی بی کے ساتھ سنٹرل کنٹریکٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے پانچ لاکھ روپے پی سی بی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے ۔جرمانے کی مد میں یہ رقم عبد الرزاق کے دوست اور موبائل فون کمپنی کے مالک ملک فہیم کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 27/08/2014 - 20:45:33