پاک افغان ووشو امن چمپئن شپ 14اور 15ستمبر کو پشاورمیں منعقد ہوگی

پیر 1 ستمبر 2014 20:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء)پاک افغان ووشو امن چمپئن شپ 14اور 15ستمبر کو پشاورمیں منعقد ہوگی ۔اِس سلسلے میں گزشتہ اور پاکستانی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی قیوم سٹیڈیم پشاور صدر میں منعقد ہوئے ۔فاٹا اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری اور پاکستان ووشو فیڈریشن کے سنئیر نائب صدر رحمت گل آفریدی کی نگرانی میں منعقد ہونے والے ٹرائلز میں خیبر پختونخواء اور فاٹا کے مختلف علاقوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ریفری ججز کے فرائض نجم اللہ صا فی ، زر محمد مہمند ،رضی اللہ شنواری ،شیر گل ، ریاست خا ن پپو نے انجام دئے۔اِس موقع پر خیبر پختونخواء اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذولفقار بٹ مہمان خصوصی تھے ۔ چنانچہ پاکستان ٹیم کے لئے منتخب شدہ کھلاڑیوں میں محمد عارف ، ظہور خان ، علی ، اقبال خان ، سہیل عباس ، حمزہ ، سلیم ، جان ولی ، رفا ق سرور ، امین احمد ، نوید آفریدی اور ریاست علی پپو شامل ہیں ۔ نو منتخب ٹیم کا ٹننگ کیمپ رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی قیوم سٹیڈیم پشاور میں آج 5بجے سے شروع ہو رہا ہے ،جِس میں کھلاڑیوں کی فٹنس ، سٹیمنا ،تھرو، پنچ ،کک کے علاوہ پوائنٹس کے بارے میں بھی اہم تربیت دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 01/09/2014 - 20:04:51