امریکا کے بعد آسٹریلیا کا بھی بیجنگ ونٹراولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان

فیصلہ سنکیانگ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوردیگرمعاملات کی وجہ سے کیا ،وزیراعظم موریسن

بدھ 8 دسمبر 2021 14:59

امریکا کے بعد آسٹریلیا کا بھی بیجنگ ونٹراولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) آسٹریلیا نے بھی امریکا کے نقش قدم پرچلتے ہوئے بیجنگ میں ہونے والے ونٹراولمپکس2022کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا بیان میں کہنا تھا کہ بیجنگ ونٹراولمپکس 2022 کے بائیکاٹ کا فیصلہ چین کے صوبے سنکیانگ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوردیگرمعاملات کی وجہ سے کیا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم کے مطابق چین کے ساتھ ان معاملات پرمتعدد بار بات بھی کی جاچکی ہے۔ آسٹریلیا کے ایتھیلیٹس بیجنگ ونٹراولمپکس میں حصہ لیں گے۔امریکا نے بیجنگ میں ہونے والے ونٹراولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ چین نے امریکا کی جانب سے سفارتی بائیکاٹ کی مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے تاہم مزید تفصیل نہیں بتائی۔
وقت اشاعت : 08/12/2021 - 14:59:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :