ٖپیٹ کمنز تقریباً 50 سال بعد ایشیز سیریز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے آسٹریلوی کپتان بن گئے

بدھ 8 دسمبر 2021 22:53

ٖپیٹ کمنز تقریباً 50 سال بعد ایشیز سیریز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے آسٹریلوی کپتان بن گئے
برسین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز تقریباً 50 سال بعد ایشیز سیریز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے آسٹریلوی کپتان بن گئے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق اس سے قبل یہ اعزاز بوب ولیس (Bob Willis) کے پاس تھا جہنوں نے 1982 کی ایشیز سیریز میں 5 کھلاڑی کوآئوٹ کیا تھا۔ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 38 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔پیٹ کمنز ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کی جانب سے 1962 کے بعد ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل 1962 میں رچی بینوڈ نے ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں تھی۔
وقت اشاعت : 08/12/2021 - 22:53:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :