سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کا نتیجہ جلدآنے کا امکان

2009ء کی طرح کلیئر ، دوسرا بال پر پابندی یا دو ماہ کیلئے بالنگ کروانے پر پابندی لگ سکتی ہے

منگل 2 ستمبر 2014 20:34

سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کا نتیجہ جلدآنے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) قومی آف اسپنر سعیداجمل کے بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کا نتیجہ ایک دو روز میں آنے کا امکان ہے۔آئی سی سی کی ہدایت پراجمل نے پچیس اگست کو برسبین میں بالنگ ایکشن کی جانچ کروائی جس کے تین ممکنہ نتائج ہوسکتے ہیں۔پہلا آپشن۔ دوہزارنوکی طرح اجمل کے بالنگ ایکشن کودرست قراردیدیا جائے۔دوسرا آپشن۔

(جاری ہے)

ان کی بال دوسرا پر پابندی لگ جائے اوردوماہ میں ایکشن درست کرکے دوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے۔

تیسرا آپشن۔دوماہ کے لیے بالنگ کروانے پرپابندی لگا دی جائے۔مقررہ وقت میں ایکشن کو درست کرکے پھرسے ٹیسٹ کرایا جائے۔آئی سی سی نے متنازع بالنگ ایکشن کے باعث سابق قومی فاسٹ بالرشبیر احمد پرایک سال کی پابندی لگائی تھی لیکن وہ ایک سال بعد ہونیوالے ٹیسٹ کے بعد کلئیر ہوگئے تھے۔

وقت اشاعت : 02/09/2014 - 20:34:00