سچن اپنی آپ بیتی شائع کرینگے،آپ بیتی رواں سال نومبرمیں منظرعام پرآئیگی،24 سالہ کیرئیرکے دوران اپنی بیٹنگ سے پرستاروں پرسحر طاری کرتے ،رہے،اور اب ٹندولکرکی زندگی کے ان پہلوؤں سے بھی پردہ اٹھنے والا ہے،

منگل 2 ستمبر 2014 21:56

سچن اپنی آپ بیتی شائع کرینگے،آپ بیتی رواں سال نومبرمیں منظرعام پرآئیگی،24 سالہ کیرئیرکے دوران اپنی بیٹنگ سے پرستاروں پرسحر طاری کرتے ،رہے،اور اب ٹندولکرکی زندگی کے ان پہلوؤں سے بھی پردہ اٹھنے والا ہے،

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) شائقین کرکٹ کواپنے ماسٹراسٹروکس سے حیران کرنے والے سچن ٹنڈولکرکی آپ بیتی رواں سال نومبرمیں منظرعام پرآئیگی۔چوبیس سالہ کیرئیرکے دوران اپنی بیٹنگ سے پرستاروں پرسحر طاری کرتے رہے،اور اب ٹندولکرکی زندگی کے ان پہلوؤں سے بھی پردہ اٹھنے والا ہے جواب تک سامنے نہیں آسکے۔

(جاری ہے)

ماسٹربلاسٹربیٹسمین نے اپنی یادداشتوں کوکتابی شکل دیدی ہے جو پلیئنگ اٹ مائے وے کے عنوان سے چھ نومبرکومنظرعام پرآئیگی۔

گلی کوچوں سے کرکٹ کی ابتداء سیلے کرانٹرنیشنل کرکٹ کے اختتام تک کے حالات وواقعات کتاب کی زینت بنیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے لٹل ماسٹر کوکیریئرمیں سو سنچریاں بنانے کا اعزازبھی حاصل ہے۔دوہزار تیرہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے لیجنڈ بیٹسمین کوبھارت کے سب سے بڑے سول ایوارڈ بھارت رتنا سے بھی نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 02/09/2014 - 21:56:20