ٹور ڈی سپین ، ڈینئل ناوارو نے 13 واں مرحلہ جیت لیا

ہفتہ 6 ستمبر 2014 17:47

سپین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) ٹور آف سپین سائیکل ریس کے 13 ویں مرحلے میں میزبان سائیکلسٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،جبکہ سپین کے ہی البرٹو کونٹا ڈور کا ییلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔ سپین میں جاری سائیکل ریس کا 13 واں مرحلہ 188 اعشاریہ 7 کلومیٹر پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

میزبان ملک کے ڈینئیل ناوارو شاندار پرفارمنس دکھا کر سر فہرست رہے۔ ڈینیئل ناوارو نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 21 منٹ چار سیکنڈز میں طے کیا۔ سپین کے ہی ڈئنئیل مورینو دوسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ نیدر لینڈ کے سائیکلسٹ ولکو کیلڈر مین کی تیسری پوزیشن رہی۔ ریس میں مجموعی طور پر سپینش سائیکلسٹ ،، البرٹو کونٹا ڈور ،، کا ییلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔

وقت اشاعت : 06/09/2014 - 17:47:41