انگلش سکواڈ کے 4 افراد کورونا کا شکار، ایشز سیریز خطرے میں پڑ گئی

2 سپورٹ سٹاف اور 2 فیملی ممبرز کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنیکا مطلب وائرس کا پھیلاؤ ، خدشہ ہے مزید افراد کووڈ پازیٹو ہوں گے: برطانوی میڈیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 27 دسمبر 2021 13:17

انگلش سکواڈ کے 4 افراد کورونا کا شکار، ایشز سیریز خطرے میں پڑ گئی
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 دسمبر 2021ء ) انگلش سکواڈ میں شامل 4 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایشیز سیریز کا مکمل ہونا خطرے میں پڑ گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش سکواڈ کے 4 افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کا مطلب وائرس کا پھیلاؤ ہے،جن افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ان میں 2 سپورٹ سٹاف اور 2 کھلاڑیوں کی فیملیز سے تعلق رکھتے ہیں ، خدشہ ہے کہ سکواڈ کے مزید افراد کووڈ پازیٹو ہوں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر سکواڈ کے پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے، برطانوی سپورٹ سٹاف، کھلاڑیوں اور فیملیز نے کرسمس کا دن سینٹ کلڈا میں گزارا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنے پلیئرز کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر سیریز ختم ہو گی تاہم کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے والوں کو 7 روز کی آئسولیشن مکمل کرنی ہو گی۔ دوسری جانب چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ ٹور ختم نہیں ہو رہا، سب متعلقہ افراد اور کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت ترجیح ہے۔                                                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 27/12/2021 - 13:17:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :