ایشیز سیریز، انگلش کیمپ میں کورونا نے کھلبلی مچا دی

سڈنی میں ٹریننگ میں حصہ لینے والے نیٹ بائولر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا :برطانوی میڈیا،کوویڈ پروٹوکولز سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کے لائحہ عمل پر سوالات اٹھنے لگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 2 جنوری 2022 14:37

ایشیز سیریز، انگلش کیمپ میں کورونا نے کھلبلی مچا دی
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 جنوری 2022ء ) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز سیریز میں انگلش ٹیم کے کیمپ میں کورونا وائرس کی وجہ سے کھلبلی مچ گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سڈنی میں ٹریننگ میں حصہ لینے والے نیٹ بولر کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا، جنہیں ٹریننگ سے الگ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ بولر نے آؤٹ ڈور ٹریننگ میں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ حصہ لیا تھا، نیٹ بولر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سب نیٹ بولرز کو الگ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کوویڈ پروٹوکولز سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کے لائحہ عمل پر سوالات اٹھتے ہیں۔ میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ روز قبل ہیڈ کوچ سلور ووڈ کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جو 8 جنوری تک آئیسولیشن میں رہیں گے۔ خیال رہے کہ میلبورن گراؤنڈ میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو اننگز اور 14 رنز سے شکست دی تھی، پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کو 9 وکٹوں ہرایا تھا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 275 رنز سے جیتا تھا۔ اس کے بعد میزبان ٹیم کو 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔                                                                                                           
وقت اشاعت : 02/01/2022 - 14:37:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :