فیفا ورلڈ رینکنگ 18 ستمبر کو جاری کی جائے گی

منگل 9 ستمبر 2014 20:06

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے مطابق فٹ بال کی ورلڈ رینکنگ 18 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ موجودہ عالمی رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن جرمنی 1736 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن 1604 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ہالینڈ 1507 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کولمبیا چوتھے، بیلجیئم پانچویں، یوراگوئے چھٹے، سپین ساتویں، برازیل آٹھویں، سوئٹزرلینڈ نویں اور فرانس دسویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ 208 ممالک کی فہرست میں پاکستان 100 پوائنٹس کے ساتھ 164 ویں نمبر پر ہے

وقت اشاعت : 09/09/2014 - 20:06:12