پابندی کا شکار ہونیوالے سعید اجمل نے اپنا ٹیسٹ کیریئر سری لنکا کے دورے سے شروع کیا تھا

بدھ 10 ستمبر 2014 15:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) مشکوک بالنگ ایکشن پر پابندی کا شکار ہونیوالے سعید اجمل نے اپنا ٹیسٹ کیریئر سری لنکا کے دورے سے شروع کیا تھا اور ان پر پابندی بھی سری لنکا کے دورے کے دوران ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوران لگی ۔

(جاری ہے)

سعید انور نے عالمی کرکٹ میں اپنا پہلا میچ 2 جولائی 2008 ء میں بھارت کے خلاف کراچی میں کھیلا ، جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ سری لنکا کے شہر گال میں 2009 ء میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔

وہ پاکستان کی طرف سے اب تک 35 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور انھوں نے 28 اوسط رنز فی وکٹ کی اوسط سے 178 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر رکھا ہے۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں وہ 111 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 22 رنز فی وکٹ کی اوسط سے انہوں نے 183 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ جبکہ 63 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچ کھیل کر 85 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وقت اشاعت : 10/09/2014 - 15:52:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :