افریقا کپ آف نیشنز میں سینیگال، گنی، مراکش اور گیبون نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

منگل 11 جنوری 2022 15:57

افریقا کپ آف نیشنز میں سینیگال، گنی، مراکش اور گیبون نے اپنے اپنے میچ جیت لئے
یائوندے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2022ء) افریقا  فٹ بال کپ آف نیشنز میں سینیگال نے زمبابوے، گنی نے ملاوی، مراکش نے گھانا اور گیبون نے کوموروس کو شکست دے دی۔ 33 ویں افریقا کپ آف نیشنز کے دلچسپ مقابلے کیمرون میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

گروپ بی کے پہلے میچ میں سینیگال نے زمبابوے کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول ساڈیو مانے نے سکور کیا۔

اسی گروپ کے دوسرے میچ میں گنی نے ملاوی کو صفر کے مقابلے میں ایک سے شکست دی۔ گنی کی جانب سے ادریس سائلہ نے گول کیا۔ گروپ سی کے میچ میں مراکش نے گھانا کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔ صفیان بوفل نے مراکش کی جانب سے واحد گول کیا۔ ایک اور میچ میں گیبون نے کوموروس کو 0-1 سے زیر کیا۔ ایرون بوپینزا نے گیبون کی جانب سے گول کیا۔
وقت اشاعت : 11/01/2022 - 15:57:46