73ویں پنجاب گیمز کیلئے صوبہ بھر سے 30 ہزار سے زائدکھلاڑیوں کا ٹرائلز میں حصہ لینا خوش آئند ہے، وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی

محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے اقدامات سے پنجاب میں سپورٹس کلچر فروغ پا رہا ہے، نوجوان سپورٹس میں حصہ لے رہے ہیں کھلاڑی پنجاب گیمز 2022ء میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے جس سے ہم پرامید ہیں کہ کھلاڑیوں کی نئی کھیپ سامنے آئے گی

منگل 18 جنوری 2022 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ 73ویں پنجاب گیمز 2022ء کیلئے صوبہ بھر سے تیس ہزار سے زائد مردوخواتین کھلاڑیوں کا ٹرائلز میں حصہ لینا خوش آئند ہے، منگل کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کا ٹرائلز میں حصہ لینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نوجوان سپورٹس کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے اقدامات سے پنجاب میں سپورٹس کلچر فروغ پا رہا ہے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ 24جنوری سے شروع ہونے والی چار روزہ پنجاب گیمز میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے جس سے ہم پرامید ہیں کہ کھلاڑیوں کی نئی کھیپ سامنے آئے گی،2019ء میں 8سال بعد پنجاب گیمز بحال کیں،72ویں پنجاب گیمز2019میں نوجوان کھلاڑیوں نے ریکارڈز بھی بنائے، 73ویں پنجاب گیمز 2022ء میں کھلاڑی بھرپور شرکت کررہے ہیں، گیمز میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ، نوجوان بھرپور تیاری کریں اور میدان میں فاتح بنیں۔

وقت اشاعت : 18/01/2022 - 19:20:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :