سعید اجمل کے مشکوک بائولنگ ایکشن پر رپورٹ منظر عام پر آگئی

ہفتہ 13 ستمبر 2014 13:04

سعید اجمل کے مشکوک بائولنگ ایکشن پر رپورٹ منظر عام پر آگئی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء)پابندی کا شکار سعید اجمل کے مشکوک بولنگ ایکشن پر تیار رپورٹ برطانوی نشریاتی ادارے نے جاری کر دی ، رپورٹ کے مطابق جادوگر سپنر سے آٹھ اوور کرائے گئے ، کوئی بھی گیند قانونی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

دی گارڈین کے مطابق برسبین سے جاری سعید اجمل کے غیر قانونی بولنگ ایکشن پر جاری رپورٹ 23 صفحات پر مشتمل ہے ۔ سعید اجمل نے 8 اوور کے دوران ایک بھی بال قانونی نہیں کرائی ۔ جادو گر سپنر نے ان اوورز میں OVER اور AROUND دی وکٹ سے گیندیں کرائیں جن میں ان کی تیز اور "دوسرا" کی ورائٹی بھی شامل تھی ۔ رپورٹ کے مطابق سعید اجمل نے بعض اوورز میں 6 سے زائد گیندیں کرائیں ، قانونی ایکشن کے مطابق بولر 15 ڈگری تک بازو کو خم دے سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 13/09/2014 - 13:04:25