یو ایس اوپن کی فاتح ثانیہ مرزا مالا مال ہوگئیں

ہفتہ 13 ستمبر 2014 14:40

یو ایس اوپن کی فاتح ثانیہ مرزا مالا مال ہوگئیں

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز میں فتح پر ایک کروڑ روپے بطور انعام دے دئیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سٹیٹ سیکرٹریٹ میں ایک تقریب کے دوران وزیراعلی چندرا شیکھر نے ثانیہ مرزا کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

وقت اشاعت : 13/09/2014 - 14:40:41