نواک جوکووچ ڈی پورٹ ہو کر سربیا واپس پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

بدھ 19 جنوری 2022 00:18

بلغراد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) عالمی نمبر ون سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہوکر اپنے وطن سربیا واپس پہنچ گئے ہیں۔نوواک جوکووچ کا بلغراد ایئر پورٹ پرشاندار استقبال کیا گیا، شہریوں نے ان کے نام کے نعروں کے ساتھ بینرز بھی پکڑ رکھے تھے۔

(جاری ہے)

بلغراد میں ایک عمارت کو ‘‘نول’’ جو جوکووچ کا پیار کا نام ہے بھی روش کیا ہے، جس کے ساتھ پیغام میں لکھا گیا تھا کہ آپ سربیا کا فخر ہیں۔

سربین وزیراعظم نے کھلاڑی کے ساتھ آسٹریلین حکومت کے برتاو کو غیر منصفانہ اور افسوس ناک قرار دیا ہے۔آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، اور اب فرانس نے بھی یہی شرط عائد کر دی ہے۔فرانس میں فرنچ اوپن کا انعقاد 22 مئی سے 5 جون کو ہونا ہے، اور ان کی حکومت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 19/01/2022 - 00:18:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :