ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں سعید اجمل کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں ٗ شہر یار خان

سعید اجمل کے خلاف فیصلے پر اپیل سے خطرات سامنے آسکتے ہیں ٗ انٹرویو

اتوار 14 ستمبر 2014 14:08

ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں سعید اجمل کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں ٗ شہر یار خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں سعید اجمل کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں۔ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریار خان نے کہا کہ آئی سی سی نے چیکنگ کی روک تھام کیلئے اپنے کارڈف میں ہونے والے آخری اجلاس میں نئے قوانین متعارف کرائے تھے تاہم پی سی بی حکام نے ان قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا جس کا نتیجہ پاکستانی بولنگ کے اہم ترین ہتھیار سعید اجمل پر پابندی کی شکل میں نکلا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی خدمات سعید اجمل کی معاونت کے لیے کچھ عرصے کیلئے حاصل کی گئی ہیں، تاہم چیمپئن اسپنر کو کچھ ماہ کھیل سے آرام کرنے کی ضرورت ہے اس سے انہیں اپنے بولنگ ایکشن کو ٹھیک کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے عندیہ دیا کہ پی سی بی سعید اجمل کی معطلی کے آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کریگا کیونکہ اس اقدام سے متعدد خطرات سامنے آسکتے ہیں۔ورلڈکپ میں سعید اجمل کی عدم دستیابی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس منظرنامے سے پاکستان کرکٹ کیلئے ایک چیلنج کے طور پر نمٹا جائیگا ۔

وقت اشاعت : 14/09/2014 - 14:08:13