ہم کرکٹ کے ’عہدِ بابر‘ میں جی رہے ہیں، شائقین کی قومی کپتان کو مبارکباد

بابر اعظم رنز مشین کے ساتھ ایوارڈ مشین بھی بنتے جارہے ہیں،سوشل میڈیا صارف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 جنوری 2022 13:48

ہم کرکٹ کے ’عہدِ بابر‘ میں جی رہے ہیں، شائقین کی قومی کپتان کو مبارکباد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء ) بابر اعظم کے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر شائقین کرکٹ انہیں مختلف تبصروں اور میمز کے ساتھ مبارکباد دے رہے ہیں۔ بابر اعظم مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس تاریخ ساز کارنامے پر بابر اعظم کو بڑی تعداد میں مبارکباد دی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر بابر اعظم اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’ہم کرکٹ کے عہدِ بابر میں جی رہے ہیں‘ ،
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ بابر اعظم رنز مشین کے ساتھ ایوارڈ مشین بھی بنتے جارہے ہیں‘۔
ایک صارف نے بابر اور رضوان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر ایک دوسرے کا مبارکباد دے رہے ہیں‘۔
صارفین بابر اعظم کو کرکٹ کا نیا بادشاہ قرار دے رہے ہیں۔                                                                                             
وقت اشاعت : 24/01/2022 - 13:48:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :