لالیگا، اوسا سونا نے گرینیڈا کو دو صفر سے مات دیدی، ریال میڈرڈ اور اور ایلچے کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر

پیر 24 جنوری 2022 14:47

لالیگا، اوسا سونا نے گرینیڈا کو دو صفر سے مات دیدی، ریال میڈرڈ اور اور ایلچے کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ اور اور ایلچے کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر ہوگیا ، اوسا سونا نے گرینیڈا کو دو صفر سے مات دے دی۔

(جاری ہے)

لالیگا میں اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں ریال میڈرڈ اور ایلچے کے درمیان دلچسپ مقابلہ رہا، ایلچے کی جانب سے کھیل کے 42 ویں اور 76ویں منٹ میں گول اسکور کیے گئے، 82 منٹ تک خسارے میں رہنے کے بعد ریال میڈرڈ کی جانب سے پہلا گول لوکا موڈرچ نے پنالٹی کک پر اسکور کیا۔

انجری ٹائم میں ایڈیر ملی ٹاؤ نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا، ریال میڈرڈ اس ڈرامیچ کے بعد 50 پوائنٹس کے ساتھ لیگ کے ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے پہلا گول 64ویں منٹ میں ڈیوڈ گارسیا نے کیا، دوسرا گول کیکی گارسیا نے کھیل ختم ہونے سے چند منٹ پہلے اسکور کیا اور ٹیم کو دو صفر سے فتح دلادی۔
وقت اشاعت : 24/01/2022 - 14:47:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :