فٹ بال: چیمپئنز لیگ شروع، لیورپول، ڈورٹمنڈ اور ریئل میڈرڈ فاتح

بدھ 17 ستمبر 2014 12:58

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء)ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ نے گذشتہ رات اپنے چیمپیئنز لیگ ٹائٹل کے دفاع کا آغاز شاندار انداز میں کیا اور بازل کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے مات دے دی۔

(جاری ہے)

اسی دوران برطانوی کلب لیورپول نے اپنے افتتاحی میچ میں بلغاریہ کے کلب لوڈوگوریٹس کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ دریں اثناء جرمن کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ نے انگلش کلب آرسنل کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا جبکہ ایک اور میچ میں گزشتہ سیزن کے فائنل تک پہنچنے والی ٹیم اٹلیٹیکو میڈرڈ، اولمپیاکوس کے ہاتھوں تین، دو سے ہار گئی۔

وقت اشاعت : 17/09/2014 - 12:58:59