لاہورلائنز چیمپئنز لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی ٹیم بن گئی

بدھ 17 ستمبر 2014 13:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء)بھارت میں کھیلی جارہی چیمپئنز لیگ کے کوالیفائی مرحلے میں لاہور لائنز کی سری لنکا کی ڈومیسٹک ٹیم سدرن ایکسپریس کیخلاف 55 رنز سے کامیابی اور کیوی سائیڈناردرن ڈسٹرکٹ کے ہاتھوں ممبئی انڈینز کی شکست کے سبب لاہورلائنز چیمپئنز لیگ ایونٹ کھیلنے پہلی پاکستانی ٹیم بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سیالکوٹ اسٹالینز اور فیصل آباد وولفز کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈکھیل کر ہی ایونٹ سے باہر ہوگئی تھیں اور چیمپئنز لیگ کے اہم میچوں کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکی تھیں۔

وقت اشاعت : 17/09/2014 - 13:09:23