ڈیفنس ڈے مین اینڈ ویمن پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ 20 ستمبر کو منعقد ہوگا

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء)ڈیفنس ڈے مین اینڈ ویمن پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ 20 ستمبر کو پنجاب فٹ بال سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری عقیل جاوید بٹ کے مطابق مینز بنچ پریس مقابلے 2 بجے دوپہر سے شام چھ بجے تک اور ویمن کے مقابلے صبح 9 بجے دو پہر تک ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں لاہور گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ اور قصور کے سکولوں کالجز اور کلبوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ویمن کے مقابلے تین کیٹیگریز میں ہوں گے جس میں سکواٹ، بنچ پریس اور ڈیڈ لفٹ، انٹرنیشنل کبڈی پلیئر ندا ارشد گروین پاور لفٹنگ ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ آمنہ رشید وائٹ پاور لفٹنگ ٹیم کی کپتان ہوں گی۔

وقت اشاعت : 18/09/2014 - 12:11:50