ینگسٹر اے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپالو سپورٹس کو 8 رنز سے ہرادیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) اپالو سپورٹس اور ینگسٹر اے کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ ینگسٹر اے نے اپالو سپورٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی۔ ینگسٹر اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے عمران نے 46، شرافت اللہ 51، سلمان 47، ساجد 34، کاشف 15 اور ندیم تنزیل نے 45 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

(جاری ہے)

اپالو سپورٹس کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے علی رضا نے 3/51، شاہد رحمت 2/31، سہیل حبیب 1/19 اور عمر وحید نے 1/16 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس مقررہ 35 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 254 رنز بناسکی۔ محمد بلال ارشاد 76، عاطف 39، شیر باز خان 45، حافظ رمیظ 17، عمر بٹ 12 اور شاہد رحمت نے 15 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ینگسٹر اے کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرافت علی نے 4/30، راحت اللہ 3/38 اور شبیر احمد نے 2/45 وکٹ حاصل کیں۔ اس موقع پر کرکٹ پروموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل، منظور علی عارف، اکمل شاہ اور طاہر موجود تھے۔ جنہوں نے کھلاڑیوں کے اچھے کھیل پر انہیں داد پیش کی۔

وقت اشاعت : 18/09/2014 - 21:22:10