ورلڈ کبڈی لیگ، لاہور لائنز کو کیلی فورنیا ایگلز کے ہاتھوں شکست،

لاہوری شیر کے سٹاپر روایتی کھیل پیش کرنے میں ناکام ،47کے مقابلے میں 57رنز سے ہار گئے ،6میں سے 4میچ جیتے 2میں شکست ہوئی بھارتی آرگنائزرنے لاہور لائنز کو ہرانے کیلئے چالاکیاں اور اوچھے حربے استعمال کیے جس کی وجہ سے ٹیم کو شکست ہوئی، کوچ غلام عباس بٹ

ہفتہ 20 ستمبر 2014 21:43

جالندھر ،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) کیلی فورنیا ایگلز نے ورلڈ کبڈی لیگ کے چوتھے راوٴنڈ کے ابتدائی میچ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی کبڈی ٹیم لاہور لائنز کو سخت مقابلے کے بعد 47-57سے ہرادیا،یہ مقابلہ بھار ت کے شہر جالندھر میں ہوا،یہاں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق میٹ پر ہونیوالے میچ میں لاہور لائنز کے ریڈرز نے اچھی کارکردگی پیش کی تاہم سٹاپرز روایتی کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے لاہور لائنز ٹیم سنتالیس کے مقابلے میں ستاون پوائنٹس سے میچ ہار گئی۔

(جاری ہے)

اس دلچسپ میچ میں اکمل شہزاد اور شفیق چشتی کی کارکردگی زبردست رہی، لاہور لائنزنے ورلڈکبڈی لیگ میں اب تک چھ میچز کھیلے ہیں جس میں چار میں فتح اور دو میں شکست ہوئی لاہور لائنز کے کوچ غلام عباس بٹ نے شکست کے بعد کہا کہ بھارتی آرگنائزرنے لاہور لائنز کو ہرانے کیلئے چالاکیاں اور اوچھے حربے استعمال کیے جس کی وجہ سے ٹیم کو شکست ہوئی۔

وقت اشاعت : 20/09/2014 - 21:43:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :