رچی رچرڈ سن کا ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ بننے کی خواہش کا اظہار

جمعرات 25 ستمبر 2014 17:46

سینٹ جانز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء)ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ رچی رچرڈسن نے دوبارہ کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

رچی رچرڈ سن ویسٹ انڈین ٹیم کے منیجر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرنجام دے رہے ہیں تاہم انھوں نے ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ،میڈیا کے مطابق رچی رچرڈ سن موجودہ کوچ اوٹس گبسن کے متبادل کے طور پر تعینات ہونے کے لیے تیار ہیں،گبسن نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڑ کے حکام سے ملاقات میں کوچنگ سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

رچی رچرڈ سن اسے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ کے لیول تھری کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔رچرڈسن کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر ہیڈ کوچ کی اپیش کش ہوئی تو کبھی نہیں ٹھکراوٴں گا،مجھے ویسٹ انڈیز سے بے حدپیار ہے اورمیں ویسٹ انڈیز کی خدمت کروں گا۔رچرڈسن 2016تک ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے منیجر کے طور پرمعاہدہ کرچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 25/09/2014 - 17:46:30