بارسلونا نے دوستانہ میچ میں انڈونیشیا کو 6-0 سے شکست دے دی

جمعرات 25 ستمبر 2014 17:46

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) سپین کے فٹبال کلب بارسلونا نے انڈویشیا کی ٹیم کو دوستانہ میچ میں چھ صفر سے شکست دیدی۔ بارسلونا میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں بارسلونا کلب اور انڈونیشیا انڈر 19 کی ٹیم ا?منے سامنے ہوئیں ، میزبان بارسلونا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایشین ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں چھ صفر کی شکست دی۔

(جاری ہے)

بارسلونا کلب کے متنازعہ کھلاڑی لوئس سواریز نے میچ میں شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے دو گول داغ کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ 27 سالہ سواریز پر ورلڈ کپ میں حریف ٹیم کے کھلاڑی کو کاٹنے پر چار ماہ کی پابندی اور جرمانہ عائد ہوا تھا۔

وقت اشاعت : 25/09/2014 - 17:46:30