ارشد ندیم اور یاسر علی ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقا روانہ

جمعہ 11 مارچ 2022 17:00

ارشد ندیم اور یاسر علی ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقا روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2022ء)اولمپئین جیولن تھرور ارشد ندیم اور یاسر علی ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہو گئے،ارشد ندیم اور یاسر علی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی پوچ فسٹروم میں ٹریننگ کریں گے،اولمپئین ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں شرکت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

یاسر علی کو مستقبل کی حکمت عملی اور ارشد ندیم کے بیک اپ کے طور پر ٹریننگ کے لیے بھجوایا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/03/2022 - 17:00:13