آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان اور ایک اور بڑی شکست، 8کھلاڑی ڈبل فیگرز بھی نہ پہنچ سکیں

جمعرات 24 مارچ 2022 21:59

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان اور ایک اور بڑی شکست، 8کھلاڑی ڈبل فیگرز بھی نہ پہنچ سکیں
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2022ء) آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی، 76 رنز کی شاندار اننگز پر ڈینی ویٹ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، انگلینڈ نے قومی ٹیم کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹرز نے مایوس کن کھیل پیش کیا، پوری ٹیم 42 ویں اوور میں 105 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، 8 کھلاڑی ڈبل فگرز تک بھی نہ پہنچ سکیں۔

سدرہ امین 32 اور سدرہ نواز 23 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، کیتھرین برنٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جوابی اننگز میں انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 20 ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔ ڈینی ویٹ 76 اور ہیٹر نائٹ 24 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہیں۔ قومی خواتین ٹیم اگلا میچ 26 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 24/03/2022 - 21:59:18